• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا کلب کا بڑی فتح کے ساتھ اسپینش سیزن کا اختتام

میڈرڈ( جنگ نیوز ) لیونل میسی کی شاندار کارکردگی کی بدولت بارسلونا کی ٹیم نے سیزن کا اختتام کوپا ڈیل رے کپ کے ساتھ کیا۔ سیزن میں لالیگا اور چیمپئنز لیگ میں خالی ہاتھ رہنے والی بارسلونا نے ڈیپورٹیوو الاویز 3-1 سے شکست دے کر نہ صرف ٹائٹل کا دفاع کیا بلکہ ایونٹ جیتنے کی ہیٹ ٹرک بھی کی۔ میسی نے ٹیم کی جانب سے پہلا گول30ویں منٹ میں اسکور کیا، یہ ان کا سیزن میں 54واں گول تھا۔ لیکن صرف تین منٹ بعد ہی الاویز کی جانب سے واحد گول تھیو ہرنینڈز نے فری کک پر گیند جال میں پہنچا کر اسکور ایک ایک سے برابر کردیا۔ لیکن دوسری جانب سے میسی کچھ کرنے کی ٹھان کر میدان میں اترے تھے۔ انہوں نے اگلے دو گول کرنے میں پہلے نیمار اور پاکو الکاسر کی معاونت کی۔ اس طرح میچ 1-3 سے جیت لیا۔ بارسلونا نے کوپا ڈیل رے مجموعی طور پر 29 ویں بار جیتا ہے ۔ اس جیت کے ساتھ ہی کوچ لوئی اینرک کا تین سیزن کا معاہدہ بھی ختم ہوگیا۔ اس دوران انہوں نے بارسلونا کو نو ٹائٹلز دلائے۔
تازہ ترین