• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائے نماز ،تسبیح اور ٹوپیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ

ملتان (سٹاف رپورٹر)رمضان المبارک کی آمد پر عبادات میں استعمال ہونیوالی اشیا ء جائے نماز ، تسبیح اور ٹوپیوں کی فروخت میں بھی نمایاں اضافہ ہوگیاہے،شہر کے مختلف بازاروں میں جائے نماز ، تسبیح اور ٹوپیوں کی خریداری کے لئےدکانوں پر لوگوں کا رش رہا، خریداری بڑھنے پر دکانداروں نے قیمتوں میں بھی اضافہ کردیا ہےاس حوالے سے مارکیٹوں میں خریداری کے لئے آنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال قیمتوں میں کافی اضافہ ہوچکاہے اور خریدار ی میں مشکلات درپیش ہیں لیکن پھر بھی رمضان المبارک کی مناسبت سے خریداری کر رہے ہیں،تھوک مارکیٹ میں چائنہ کی ٹوپی کی قیمت 100سے 150روپے تک جاپہنچی ہے جبکہ گزشتہ سال یہی ٹوپی 70سے80روپے میں دستیاب تھی ،اسی طرح سوات کی تیار ٹوپیوں کی قیمت 200سے250روپے تک جا پہنچی ہے ،گزشتہ سال ان ٹوپیوں کی قیمت 150روپے تک تھی جبکہ دیر ،کوہستان اور چترالی ٹوپیوں کی مانگ اور قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیاہے،اسی طرح مختلف اقسام کے عطر بھی لوگ خرید رہے ہیں جبکہ مسواک کی فروخت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے ، رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی عبادات میں استعمال ہونے والی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ سے لوگ پریشان ہیں اور حکومت سے ان کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
تازہ ترین