• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑتوڑرہاہے‘عمران خان

اسلام آباد ( آن لائن‘صباح نیوز ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مقبوضہ وادی میں 13 کشمیریوں کی شہادت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب سے بڑا فوجی علاقہ بن چکا ہے ۔اتوارکو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لے اور بھارتی فوج کے جاری مظالم کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے‘ کشمیریوں کا قتل عام ریاستی دہشت گردی ہے‘بھارت کی حالیہ بربریت اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی انسانی حقوق قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
تازہ ترین