• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی کارمضان بازارکادورہ، فرائض میں غفلت پر انچارج تبدیل

گجرات (نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز رمضان بازارظہور الٰہی سٹیڈیم کا اچانک دورہ کیا جہاں انتظامات تسلی بخش نہ تھے جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے انچارج بازار الطاف حسین کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی اور اس کی جگہ اے ڈی ایل جی محمود اقبال گوندل کو انچارج مقرر کر دیا۔ ڈپٹی کمشنرنے دوران ڈیوٹی یونیفارم نہ پہننے، ذمہ داریاں درست طریقے سے ادا نہ کرنے پر مارکیٹ کمیٹی کے اہلکاروں پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو انہیں فوری طور پر تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے رمضان بازاروں کے انچارج افسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام رمضان بازاروں میں الیکٹرانکس ریٹ ڈسپلے ہونے چاہیے، گھی، آٹا، چینی، دالوں سمیت تمام ضروری اشیاء ڈیمانڈ کے مطابق وافر مقدار میں موجود ہونی چاہیے ۔
تازہ ترین