• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹلی میں رمضان کے آغاز پر پہلے روزہ کی سحری کوٹلی کے عوام کو لوڈ شیدنگ کا جھٹکا

کوٹلی(نمائندہ جنگ) کوٹلی میں رمضان کے آغاز پر پہلے روزہ کی سحری محکمہ برقیات، واپڈا نے کوٹلی کے عوام کو لوڈ شیدنگ کا جھٹکا دے دیا، وزیر برقیات کے وعدے کے سحری اور افطاری کے دورآن لوڈشیدنگ ہر گز نہیں ہو گے کو واپڈا اور محکمہ برقیات نے ہوا میں اڑا دیا شہریوں نے پہلا روزہ تاریکی میں سحری کا انتظام کیا جس سے شدید ترین پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، کوٹلی کے عوام نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سے یہ پرزور مطالبہ کیا ہے کہ خدا راہ کم سے رمضان کے تقدس کا تو خیال کرے ہمیں رمضان میں عبادات تو سکون سے کرنے دے اور سحری اور افطاری کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے احکامات جاری کیے جائے
تازہ ترین