• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفید ڈھیری کے ناظمین کا احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

پشاور (سٹی رپورٹر) پشاور کے علاقہ سفید ڈھیری کے ناظمین نے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور واپڈا ہلکاروں کا معاہدے کی خلاف ورزی پر احتجاجی تحریک چلانے اور گرڈ سٹیشن کا گھیرائوکرنے کا اعلان کیا ہے۔یونین کونسل سفید ڈھیری کے ڈسٹرکٹ ممبر خالد خلیل‘ناظمین محمد عارف اور اسلام اللہ نے کہاکہ ان کا واپڈااہلکاروں کیساتھ کہ ان کے علاقے میں سو فیصد ریکوری ہوگی، کنڈا کلچر ختم ہوگا، فوٹو بلنگ ہو گی اور 14 ہزارمیٹرز نصب کئے جائینگے جس پر ہماری طرف سے مکمل عملدرآمد ہوا جبکہ واپڈا اہلکاروں نے کہاکہ سفید ڈھیری میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی لیکن اس کے باوجود 16 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کاسامنا ہے، علاقے میں پانی نہیں، شدید گرمی کے باعث بچے اور خواتین آئے روز بیہوش ہوتے ہیں جبکہ سحری اور افطاری میں بھی شدید لوڈشیڈنگ کی جا تی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر معاہدے پر واپڈااہلکاروں نے عمل نہیں کیا اور لوڈشیڈنگ کم نہ کی گئی توتین دن بعد یونیورسٹی روڈ اور رنگ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کرکے تاج آباد گرڈسٹیشن کا گھیرائوکرینگے۔
تازہ ترین