• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Dead Body Recovered From Tariq Road
کراچی کے علاقے لیاری کے رہائشی نوجوان کی صندوق میں بند لاش طارق روڈ سے متصل جھیل پارک سے برآمد ہوئی ہے، قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

فیروز آباد پولیس کے مطابق پی ای سی ایچ سوسائٹی میں طارق روڈ سے متصل جھیل پارک سے آج صبح ایک صندوق میں بند نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی جسے پولیس نے کارروائی کے بعد جناح اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق لاش کی تلاشی کے دوران جیب سے ملنے والے قومی شناختی کارڈ سے اس کی شناخت 24 سالہ راشد ولد عبدالرشید کے نام سے ہوئی ہے۔

شناختی کارڈپر درج پتہ کے مطابق مقتول لیاری میں شاہ عبدالطیف بھٹائی روڈ پر بغدادی کا رہنے والا تھا۔

ایس ایچ او فیروز آباد راو رفیق کے مطابق لاش پر تشدد کے نشانات واضع ہیں تاہم وجہ موت پوسٹمارٹم کے بعد سامنے آئے آئی گی۔

پولیس کے مطابق راشد کے قتل کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
تازہ ترین