• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیبل ٹینس کھلاڑیوں کو سہولتیں فراہم کرنے کا مطالبہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر سلیم احمد نے کہا ہے کہ ملک میں ٹیبل ٹینس کے کھیل میں اچھے نتائج کے حصول کے لئے جدید تبدیلیوں کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ باکو میں اسلامک گیمز کے دوران جو ووڈن فرش استعمال کیا گیا اس پر پاکستان کے کھلاڑیوں نے پہلی بار کھیلا تھا ،جس کے باوجود انہوں نے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی، انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اچھی اور عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کی جائیں تو کھلاڑی اس قسم کے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیبل ٹینس کے کھیل کو حکومت کی سر پرستی کی ضرورت ہے اس کے بغیر ہم معیاری کار کردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکتے۔
تازہ ترین