• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جاسوس کلبھوشن کیخلاف یورپ بھر میں احتجاجی مہم چلائیں گے، چوہدری پرویز اقبال

برسلز( عظیم ڈار) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر نے جنگ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے استفسار کیا کہ وہ رمضان شریف کے بعد بدنام زمانہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کےخلاف یورپ بھر میں احتجاجی مہم چلائیں گے کہ معاشرے میں پھیلے دہشت گرد عناصر اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے حکومت پاکستان کو سنجیدگی کے ساتھ فیصلے لینے ہونگے، انہوں نے کہا کہ وہ کلبھوشن یادیو کی پاکستان کے اندر دہشت گردی کی مذموم وارداتوں پر پہلے بھی یورپی پارلیمنٹ اور دیگر یورپی ممالک میں احتجاجی مظاہرے کرچکے ہیں اب جبکہ معاملہ بین الاقوامی عدالت انصاف تک بھی پہنچ چکا ہے اور دونوں اطراف سے وکلا اور اعلیٰ حکام نے اپنے اپنے دلائل بھی عالمی عدالت واقع ہیگ میں بیان کیے جبکہ پاکستان نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانیت کے دشمن کے خلاف قانونی قوائد ضوابط کے تحت سزائے موت کا حکم سنایا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گرد کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کا حکم سنادیا ہوا ہے، پوری قوم انسانیت کے دشمن کو تختہ دار پر لٹکتے دیکھنا چاہتی ہے مگر بھارت جو خطے میں دہشت گردی کو تحفظ فراہم کررہا ہے اس کی وجہ سے پاکستان اور اس کے ہمسایہ ممالک ابہامی کیفیت کا شکار ہیں۔ لہذا دہشت گردی میں ملوث سہولت کاروں اور دہشت گردوں کو فی الفور سزائے موت کی سزا دی جائے۔ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے مزید کہا کہ انہوں نے یورپی حکام کے اعلیٰ سطحی افسران اور ممبران کو ای یو پاک فرینڈز شپ فیڈریشن کی جانب سے خطوط لکھے جن میں پاکستان دہشت گردی کی جنگ میں ہر سطح پر قیام امن کے لئے کلیدی کردار ادا کررہا ہے اور دنیا بھر میں بسنے والی اوورسیز کمیونٹی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے یورپی عوام کو بھارت کے گھنائونے چہرے کے متعلق آگاہ کرنا چاہتی ہے کہ بین الاقوامی قوتیں دنیا میں امن قائم کرنے کے لئے بھارت پر دبائو ڈالیں کہ وہ اپنی جارحانہ کارروائیوں کو بند کرے اور کلبھوشن یادیو جیسے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے سچ کا ساتھ دیں، انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی افواج اور سیکورٹی انجینئر کے ذریعے ظلم وستم کرکے کشمیری قوم کو ڈرا دھمکا کر ان کے حقوق پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ فیڈریشن انسانیت کے خلاف ظلم کی ہر سطح پر مخالفت کرتی ہے اور مظلوم کشمیریوں کو ان کے حقوق دلوانے کے لئے آواز بلند کرے گی۔
تازہ ترین