• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجل علی کی بالی ووڈ فلم ’موم‘ کا نیا پوسٹر جاری

New Poster Of The Sajal Ali Bollywood Film Mom
پاکستانی اداکارہ سجل علی کی بالی ووڈ میں فلم ’موم‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔

پاکستان کی نامور اداکارہ سجل علی کی پہلی بالی ووڈ ڈیبیو فلم ’ موم‘ کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا۔ اپنی نئی آنے والی فلم ــ’موم‘ میں وہ بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی کی بیٹی بنیں گی جبکہ اس فلم میں پاکستان کے مشہور اداکار عدنان صدیقی بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

روی اُدیوار کی ہدایتکاری اور بونی کپور کی پروڈیس کردہ اس فلم میں سری دیوی، عدنان صدیقی اور سجل علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نواز الدین صدیقی، اکشے کھنا، سشانت سنگھ، امریتا پوری شامل ہیں۔

واضح رہے بالی ووڈ کی نئی آنے والے فلم ـــ’موم‘ تین مختلف زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں رواں سال جولائی کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین