برسلز(نمائندہ جنگ)ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر کی ممبر یورپی یونین فار اسپین اور کمیٹی ان انٹرنیشنل ٹریڈ کے ممبر فیسز ایگزیلا سےاہم ملاقات یورپی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں ہوئی،جس میں پاکستان کے ساتھ تجارت اور کشمیر سمیت دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔فیسز ایگزیلا نےپرویز اقبال کو یقین دہانی کروائی کہ پاکستانی مصنوعات کی یورپین ممالک کی منڈیوں تک رسائی کو بلا تفریق یقینی بنایا جائےگا اور وہ کشمیر سمیت دیگر معاملات کو یورپی یونین کے پلیٹ فارم پر بھی اٹھائیں گے۔