• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ، موبائل فون چھیننے کی کوشش، ڈاکوؤں کی فائرنگ ، ڈاکٹر زخمی

Karachi Doctor Injured In Mobile Snatching At Jinnah Hospital Main Gate

کراچی میں جناح اسپتال کے قریب موبائل فون چھیننے کی کوشش میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زیر تربیت ڈاکٹر اور اس کا بھائی یاسین زخمی ہوگئے ۔ایک بھائی کی حالت تشویشناک ہے۔

جناح اسپتال کی جوائنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا طالب علم عامر امیر شیخ گھر سے بھائی کے ہمراہ یونیورسٹی پہنچا تو مین روڈ پر دو ملزمان نے مبینہ طور پر ان سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

اس دوران ایک بھائی نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے۔

دونوں کو جناح اسپتال کی ایمرجنسی پہنچایا گیا جہاں ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق زخمیوں کی جان بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تازہ ترین