• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہجرت انسان کو کیا سے کیا بنا دیتی ہے؟آرٹسٹ کی زبانی

Migration Change The Man Artist

برسلز میں مقیم ایک شامی مہاجر آرٹسٹ نے اپنے فن کے ذریعے بین الاقوامی رہنماؤں کو ایک مہا جر کے روپ میں پیش کر کے انہیں یہ بتانے کی کوشش کی ہے کہ دیکھئے ’ہجرت ‘ انسان کو کیا بنا دیتی ہے ۔

برسلز میں مقیم ایک شامی مہاجر آرٹسٹ عبداللہ العمری کا فن ان دنوں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا موضوع بنا ہوا ہے، اس کی وجہ ایام گیلری میں جاری ان کی وہ نمائش ہے، جس میں انہوں نے دنیا کے طاقتور ترین لیڈرز کو ایک مہاجر کے روپ میں پیش کیا ہے ۔

اس حوالے سے مختلف ذرائع ابلاغ سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے فن کے ذریعے بین الاقوامی راہنماؤں اور دنیا کو یہ دکھا نا چاہتاہوں کہ اگر یہ راہنما ا ن مشکلات سے خود گزریں، جس سے ہم گزرے ،تو وہ کیسے لگیں گے؟ کیا ہو جب یہ با اختیار نہیں بلکہ بے اختیار ہوں ؟

شامی مہاجر آرٹسٹ کا مزید کہناتھاکہ شام کے صدر جب خود اسی طرح بے گھر ہوجائیں جیسے اکثر شامی شہری ہیں تو کیسا رہے گا؟ اور ہجرت کی حالت بے بسی میں دنیا کو امریکہ میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے دیواریں تعمیر کرتے ہوئے صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ اس وقت کتنی تکلیف میں ہوںگے جب وہ امریکہ میں داخل ہونے سے دھتکار دیے جائیں ۔

عبداللہ العمری کا یہ بھی کہناتھاکہ یہ فن پارے نہ صرف اس کے اس ذاتی تجربے کا اظہار ہیں جو اس نے 5 سال قبل یورپ پہنچنے کے لئے کیا تھا بلکہ اپنے کام کے ذریعے وہ راہنماؤں کو انسانیت سے بھی دوبارہ روشناس کروانا چاہتا ہے۔

تازہ ترین