• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی حکومت کی طرف سے کھجوروں کے پیکٹ مفت تقسیم

سرگودھا (نمائندہ جنگ )ڈپٹی کمشنرلیاقت علی چٹھہ نے ڈی پی او سہیل چوہدری اور اسسٹنٹ کمشنر محمد سعید لغاری نےکمپنی باغ رمضان بازار میں سعودی حکومت کی طرف سے بھیجے گئے کھجوروں کے پیکٹ لوگوں میں مفت تقسیم کئے ۔اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے ڈی سی لیاقت چٹھہ نے کہا کہ ماہ صیام کے دوران سعودی حکومت کی طرف سے روزے داروں کیلئے کھجوروں کے پیکٹ کے تحائف دونوں ممالک کے مابین خوشگوار برادرانہ تعلقات کے استحکام میں مثبت کردار ثابت ہو گا ۔اس موقع پر تحصیلدار راجہ لیاقت حیات و دیگر بھی موجود تھے ۔
تازہ ترین