• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت سے بھرپور فلم ’بون جینگلز‘ کا پہلا ٹریلر

The Full Movie Bone Janglesfirst Trailer

ہالی وڈ میں خوف کے سائے منڈلانے لگے ، جی ہاں دہشت سے بھرپور نئی ہالی وڈہارر تھرلرفلم ’بون جینگلز‘ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

بریٹ ڈی جیگر کی ڈائریکشن میں بننے والی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے خطرناک مونسٹر کے گرِد گھو رہی ہے جو پولیس کی حراست سے فرار ہو کر ایک ٹاؤن میں دہشت پھیلا دیتا ہے۔

پراسرار شیطانی طاقت کا مالک یہ مونسٹر کئی لوگوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور پولیس کے شکنجے میں بھی نہیں پھنستا۔

خطرناک واقعات کی منظر کشی کرتی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارریگی بینسٹر، الیسا ڈاؤلنگ، ویڈ ایواریٹ، کیلی مائیسیک، کرسٹوفر ہنٹ اورڈیوائن ٹوفٹ سمیت کئی اداکاراہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

خوف، دہشت، تھرل اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم رواں سال18جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

تازہ ترین