• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Scotland Mud Race

اسکاٹ لینڈمیں کیچڑ اور رکاوٹوں کو عبور کرنے کی سخت ترین ریس’ ٹف مڈر‘ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹف مڈر نامی اس سالانہ ریس میں ہزاروں مرد و خواتین نے ٹیموں کی شکل میں حصہ لیا اور شدید مشکل رکاوٹوں سے بھرا کئی میل کا فاصلہ طے کیا۔

ریس میں حصہ لینے والےسیکڑوں شرکاء کو ڈرم لینرگ کاسل کے علاقے میں جہاں کیچڑ اور تالابوں سے گزرنا تھا، وہیں ایک لاکھ گیلن مٹی سے بھرے گڑھے، برفیلے پا نی سے بھری سرنگ ،خار دار تاروں، چکنے راستوں اور4فٹ اونچے آگ کے بھڑکتے شعلوں سمیت20خطرناک کورس مکمل کرتے ہوئے کئی مشکلات عبور کرنا تھی۔

تین گھنٹے اورتیس منٹ تک جاری رہنے والی اس مشکل ترین ریس کی مقبولیت کا اندازہ اس با ت سے لگا یا جاسکتا ہے کہ مقابلوں کے دوران زخمی ہو نے کے باوجودہر سال اس کا حصہ بننے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہتا ہے۔

اس ریس میں سب سے زیادہ تیزی سے تمام کورس مکمل کرنیوالا کھلاڑی خود کو سخت جان ثابت کرتے ہوئے مقابلے کا فاتح قرار پاتا ہے۔

تازہ ترین