کوئٹہ(سٹی ڈیسک)باچا خان چوک کا نام تبدیل کر کے جنرل پروپر مشرف کے نام سے منسوب کیا جائے کیونکہ جنرل(ر)پرویز مشرف نے اپنے دور اقتدار میں پاکستان کوایشین ٹائیگر بنایا بلوچستان کے عوام کیلئے انہوںنے بے پنا ہ کام کیا ان خیالات کا اظہار آل پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری حبیب اللہ خان خلجی نے بیان میں کیا انہوں نے کہا ایک مذہبی جماعت نے پانچ سال خیبر پشتو نخواہ میں حکومت چلائی لیکن فنڈزنہ ہونے کے باوجود وہ خیبر پشتونخواہ میں کوئی ترقیاتی منصوبہ مکمل نہ کر سکی انہوں نے کہاکہ پانچ سال اے این پی نے خیبر پشتو نخواہ میں حکومت کی اور پشتون قوم کو دھوکہ دیا انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ ایک قومی جماعت ہے ہم نسل زبان سے بالاتر ہوکر قوم کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔