• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیوب لائٹ کی پروموشن کے لئے کبیر خان کا ایک اور منفرد انداز

Another Unique Style Of Kabir Khan For The Promotion Of Tube Light

بالی ووڈ کے لئے فلمیں بنانا تو آسان ہے لیکن اسے پروموٹ کرنا ٹیڑھی کھیر ہے۔ اس پروموشنل فنڈا جسےبھارت میں فلمیں پروموٹ کرنے کے طریقہ کارکو پروموشنل فنڈا کہاجاتا ہے ، اس کے تحت فلمی ایکٹر اور ڈائریکٹر فلم کی ریلیز سے قبل ہی کمرکس لیتے ہیں ۔

اس کے کہیں جاکر فلم کی پروموشن کے نت نئے طریقے منظر عام پر آتے ہیں جس میں بالی ووڈ سپر اسٹارزکہیں بھارت کے چکر لگاتے نظرآتے ہیں تو کہیں حجام بن کر لوگوں کے بال کاٹتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور جب کچھ نہیں سوجھتا تو ایک دن کے باڈی گارڈ کو ڈھونڈنے بھارت کی سڑکوں پر نکل پڑتے ہیں۔

لیکن ان سب طریقہ کارکو پیچھے دھکیلتےہوئےبالی ووڈ دبنگ خان نے اپنی23جون کو ریلیز ہونے والی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کے پروموشن کے لئےسہارا لیا ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا!

جی ہاں سوشل میڈیا! جس پر مداح ہر لمحہ فنکاروں کی ہر سرگرمی سے واقف نظر آتے ہیں ۔ سلمان اور فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان ان دنوںـ’ ٹیوب لائٹ‘ کو ہٹ کرنے کے لئے فیس بک اور ٹوئیٹر کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں ۔

فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کا پہلا ٹیلر فیس بک کور ویڈیوکے ساتھ کیا پیش کیا گیا۔ اس کے بعد تو ’ٹیوب لائٹ‘ بالی ووڈ کی پہلی فلم بن کر ابھری جس کا ٹوئیٹر پر اپنا ذاتی ایموجی بھی موجود تھا ۔

جی ہاں چونک گئے ناں آپ ! فلم کے ہدایتکار کبیر خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹس ٹوئیٹر پر فلم کے ذاتی ایموجی کی تفصیلات دیتے ہوئے کہاکہ جب بھی کوئی ٹوئیٹر صارف ٹوئیٹر پر TubelightKiEid# ٹائپ کرےگا تو فلم کا ایموجی ظاہر ہوگا۔ٹیوب لائٹ کے ٹوئیرایموجی میں سلمان خان کندھوں کے اردگرد جوتے لٹکائے سلیوٹ کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔

فلم کے پروموشن کے لئے کبیر خان کی جانب سے نت نئے طریقے تو استعمال کئے جاتے رہے ہیں لیکن اب کی بار کبیر خان نے ہی فلم کو پروموٹ کرنے کےلئے فیس بک فلٹر کا طریقہ نکال لیا ہے جو اس سے پہلے کسی بالی ووڈ فلم کی پروموشن کے لئے نہیں استعمال کیا گیا ۔

کبیر خان نے فلم کے اہم پوسٹر جس میں سلمان خان کندھوں کے گرد جوتے لٹکائے نظر آتے ہیں اسے فیس بک فلٹر کے ذریعے اپنی تصویر پر استعمال کرتے ہوئے فلم کا نیا پوسٹر جاری کیا ہے جس کے ساتھ ڈائریکٹر کی جانب سے ٹویٹ بھی کی گئی ۔

کبیر خان نے اپنی تصویر کے ساتھ سلمان خان کی اصل پوسٹر تصویر بھی جاری کی ہے ۔واضح رہےکہ ان دنوں سلمان خان بھی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی پروموشن میں بہت مصروف دکھائی دیتے ہیں جو اس ہفتے 23 جون 2017 کو ریلیز کی جائے گی ۔

فلم ’ٹیوب لائٹ‘ 1962 کی انڈیا چین جنگ کے پس منظر پر بنائی گئی ہے ۔ساتھ ہی فلم ہالی ووڈ فلم ’لٹل بائے‘ کی نقل بھی ہے جس میں سلمان خان خود’ لٹل بوائے‘ کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

تازہ ترین