پلندری (نمائندہ جنگ) ٹریفک حادثے میں نوجوان اپنی جان کی بازی ہار گیا ،راولپنڈی سے پلندری ہجیرہ آنے والی بس نے نوجوان کو کچل ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے پلندری ہجیرہ آنے والی بس میں امتیاز ولد کالا خان قوم سدھن نامی نوجوان سفر کررہا تھا جب اپنے اسٹیشن سیاہ آزادپتن اترنے لگا تو ڈرائیور محمد نذیر ولد سید محمد نے بس چلا دی اور نوجوان بس سے نیچے گرا اور اسی بس کے ٹائر وں کے نیچے آگیا اُسے زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال پلندری لایا گیا مگر وہ جا نبر نہ ہوسکا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ڈرائیور کے خلاف پرچہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ۔