• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
India Fine On Taking Selfie

سیلفی لینے کے دوران متعدد حادثات کے بعد بھارتی ریاست اترپردیش میں پولیس نے سیلفی لینے والوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ خطرناک جگہوں پر سیلفی لینے والے افراد پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایسے تمام افراد جو ریلوے کراسنگ ، ہائی ویز اور بلند عمارتوں پر سیلفیاں لیں گے ان پر بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے۔

تازہ ترین