• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ کسی نے کہا کہ آف شور کمپنیوں میں میرا نام شامل ہے تو اسے عدالت لے کر جاؤں گا،رحمٰن ملک

اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) سابق وزیر داخلہ اور پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ اگر کوئی میری آف شور کمپنی ثابت کر دے تو سیاست چھوڑ دوں گا، ساتھ ہی انہوں نے خبردار بھی کیا کہ اگر آئندہ کسی نے کہا کہ پاناما میں میرا نام شامل ہے تو میں اسے عدالت کے کٹہرے میں لے کر جاؤں گا،گزشتہ روز جے آئی ٹی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران ایک رپورٹر نے رحمن ملک سے جب استفسار کیا کہ کیا ان کا نام بھی آف شور کمپنیوں میں ہے تو انہوں نے سخت انکار کرتے ہوئے کہاکہ اب اگر کسی نے ان سے یہ سوال کیا تو وہ معاملہ عدالت میں لے جائیں گے،جیو نیوز کے مطابق  رحمٰن ملک نے کہا کہ اگر میرا نام آف شور کمپنی میں ہو تو آپ ثابت کر دیں میں سیاست چھوڑ دوں گا۔مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق  رحمٰن ملک نے کہا کہ میرے نام کوئی آف شور کمپنی نہیں ہے۔

تازہ ترین