• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالفطر کا چاند اتوار کو نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں،محکمہ موسمیات

اسلام آباد (اے پی پی) عیدالفطر کا چاند 25 جون اتوار کو نظر آنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 25 جون بروز اتوار کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات بہت واضح ہیں۔ شوال کا چاند 24 جون کو 7 بجکر 31 منٹ پر پیدا ہو گا تاہم یہ 25 جون کی شام نظر آ سکے گا۔ اس روز ملک بھر میں مطلع صاف جبکہ بعض مقامات پر جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین