• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئٹزرلینڈ اور ایران کے درمیان سیاسی مذاکرات کا دوسرا دور شروع

برن (نیوز ڈیسک) سوئٹزرلینڈ اور ایران کے درمیان سیاسی مذاکرات کے دوسرے دور کا آغاز ہوا۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے یورپ اور امریکی امور مجید تخت روانچی اور سوئٹزر لینڈ کے نائب وزیر خارجہ پاسکال بریسویل کے مابین برن میں مذاکرات ہوئے۔ ان مذاکرات میں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔مذاکرات کے دوران فریقین نے گزشتہ ایک سال کے دوران اقتصادی، سیاسی، سائنسی، تعلیمی اور ماحول کے حوالے سے ترقی پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے نئے مواقع سے استفادہ کرنے پر بھی زور دیا۔ان مذاکرات میں بدامنی اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اوراس کے مختلف طریقوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔پاسکال بریسویل نے جوہری معاہدے کو ایک بین الاقوامی کامیابی قرار دیتے ہوئے اس کے مکمل نفاذ پر زور دیا۔مجید تخت روانچی نے مشرق وسطیٰ اور خلیج فارس کے خطے میں حالیہ تبدیلیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی پالیسی خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھنا اور علاقائی کشیدگیوں کی روک تھام ہے۔

تازہ ترین