• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصری صدر نے دو جزائر سعودی عرب کو دینے کی توثیق کر دی

قاہرہ (جنگ نیوز) مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بحیرہء احمر کے دو جزائر کو سعودی عرب کے حوالے کرنے سے متعلق ایک ڈٰیل کی توثیق کر دی ہے۔ کچھ دن قبل ہی ملکی پارلیمنٹ نے اس ڈیل کی منظوری دی تھی۔ اس متنازع ڈیل کی وجہ سے مصر میں کئی مظاہرے بھی کیے گئے ہیں جبکہ ملک کی ایک عدالت اسے منسوخ بھی کر چکی ہے۔ قبل ازیں ایک اور عدالت نے بھی اس ڈیل کو قانونی قرار دیا تھا۔ مصر نے اپریل 2016ء میں سعودی عرب کے ساتھ ایک سرحدی سمجھوتے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت خلیج عقبہ کے قریب واقع دونوں غیر آباد جزائر تیران اور صنافیر ریاض حکومت کے کنٹرول میں دیے جانا تھے۔

تازہ ترین