• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں ایک بار پھر وزیرِ اعظم نیتن یاہو کیخلاف احتجاج


 اسرائیل میں ایک بار پھر وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے خلاف احتجاج ہوا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین نے اسرائیلی وزیرِ اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے یرغمالیوں کی فوری رہائی کے لیے معاہدہ کرنے کا اور اسرائیل میں فوری نئے انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ہو جائے تو رفح آپریشن ٹل سکتا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی ہماری ترجیح ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید