• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم سی کی 29 کروڑ کی 132 ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈر منظور

فیصل آباد(نامہ نگارخصوصی)میونسپل کارپوریشن کی 29 کروڑ کی 132 ترقیاتی سکیموں کے ٹینڈرز کی منظوری دیدی گئی جس کے لئے گزشتہ روز مئیر کارپوریشن محمد رزاق ملک کی نگرانی میں ٹینڈرز کھولے گئے جبکہ اس وقت چیف آفیسر چوہدری زبیرحسین نت و دیگرافسران بھی موجود تھے۔ٹھیکہ جات میں کنٹریکٹرز کی جانب سے زبردست مقابلہ دیکھنے میں آیا اور اوسطاً 15 سے 20 فیصد تک ترقیاتی سکیموں کےریٹ کم پر ٹینڈرز منظور ہوئے ۔ میئر کارپوریشن محمد رزاق ملک نے’’ جنگ‘‘ کو بتایا کہ ٹھیکیداروں کو ترقیاتی سکیموں پر تسلی بخش کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کسی بھی سکیم پر غیرمعیاری اورناقص میٹریل سامنے آنے پر اسے بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔لیب رپورٹ اور ٹیکنیکل ٹیموں کی منظوری کے بعد ترقیاتی سکیم کے فنڈز کی منظوری دیدی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ تعمیراتی سکیم کی چیکنگ خود کروں گا اگر اس میں کوئی ہیراپھیری سامنے آئی تو نگرانی کرنے والوں کو بھی محکمانہ کارروائی کرنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔
تازہ ترین