• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کارکنوں کو جائز مقام دے‘ بابر اعوان

مظفرآباد( نامہ نگار) ڈپٹی آرگنائزر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ مظفرآباد محمد بابر اعوان نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پارٹی ورکر پارٹی کے لئے ورک کریں گے نہ کہ بیورو کریسی۔ جماعت کی قیادت بیور و کریسی کو عوامی نمائندوں پر مسلط کر رہی ہے۔ گزشتہ روز سینئر وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیر اعظم بیوروکریسی کے بجائے عوامی نمائندوں کے ذریعے نظام حکومت چلائیں کا مشورہ دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں یوتھ ونگ کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ حکومت پارٹی کارکنوں کی سیاسی ایڈجسٹمنٹ کرے۔ کارکنوں کو جائز مقام دے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بنانے اور کل کے امیدواروں آج کے وزراء کرام اور ایم ایل اے حضرات کو اسمبلی میں پہنچانے والے پارٹی ورکرز ہی ہیں۔ ستقبل میں بھی پارٹی کارکن مسلم لیگ (ن) کے لئے کام کریں گے۔ بیورو کریٹس کہیں بھی نظر نہیں آئیں گے۔ وہ ہر آنے والی حکومت کے ساتھ ہوتے ہیں۔
تازہ ترین