• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت متنازعہ رویت ہلال کمیٹی کو جلد ختم کرے ٗ جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی نے عوامی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مفتی پوپلزئی کی گرفتاری کے بجائے سرکاری متنازعہ رویت ہلال کمیٹی کو ختم مفتی منیب الرحمن کو برطرف اور اچھے غیر متنازعہ ممتاز عالم دین کی سربراہی میں ممتاز جید علماء کرام پر مشتمل نئی رویت ہلال کمیٹی تشکیل دیکر اس بے ذلت جنگ کو ہمیشہ کیلئے دفن اور ختم کر دے مفتی پوپلزئی کی گرفتاری سے مسائل حل ہونگے اورنہ ہی ختم بلکہ اس سے مزید بگاڑ پیدا ہو سکتا ہے رویت ہلال ا ور چاند کے نظر آنا نہ آنا اور اس کے بعد شرعی گواہ پیش ہونے کے بعد فیصلے کرنا ہی جید علماء کرام ہی جانتے ہیں روزہ اور عید کو پاکستان میں ہمیشہ ایسے نا اہل ناتجربہ کار کمیٹیوں کی وجہ سے متنازعہ بنایا جاتا رہا ہے اور اس سال رمضان المبارک میں جب پشاور کی عوامی رویت ہلال اور مفتی پوپلزئی نے روزہ کا اعلان کیا تو دوسرے دن چاند دیکھنے کے بعد ہر ایک پاکستانی کا یقین اس بات پر پختہ ہوگیا کہ مفتی منیب الرحمان نے قوم کو دھوکہ مسلمانوں سے جان بوجھ کر روزہ کو ضائع کیا اور اس اہم مسئلے پر وفاقی اور صوبائی حکومتیں مزید قوم عوام کو انتشار اور تقسیم کرنے کی بجائے مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو ختم کیا جائے ہلال کمیٹی کیخلاف تنازعات اٹھ چکے ہیں اور جب کمیٹی اتنا متنازعہ ہو چکی ہے تو پھر اس کا حل کمیٹی کو زبردستی برقرار رکھنے کیلئے دوسری کمیٹیوں کے وجود کو ہی غیر قانونی قرار دینے سے مسائل حل ہوتے ہیں اب بھی اگر حکومت پاکستان میں روزہ ٗ عیدیں ایک دن کرانا چاہتی ہے تو اس کا سادہ حل ہی مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں قائم کمیٹی کو ختم کر کے جید علماء کرام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے ۔
تازہ ترین