• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہڑی میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی

روہڑی (نامہ نگار )  روہڑی اور اسکے گردنواح کے علاقوں علی واہن لوکو شیڈ ،نیو یارڈ ،سیمنٹ فیکٹری ،کندھرا ،صالح پٹ ،ودیگر علاقوں میں عیدالفطر پورے مذہبی جوش جذبے عقیدت احترام کیساتھ منائی جائے گی۔ اس ضمن میں تحصیل روہڑی اور صالح پٹ میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مرکزی عید گاہوں مسجد حیدر شاہ حقانی ،محمد ی مسجد ،جامع قادری ،قدیمی ،کھلے مقامات پر سو سے زائد اجتماعات منعقد ہونگے جس میں لاکھوں فرزندان توحید اللہ تعالی کے حضور سجدہ ریز ہوکر اپنے گناہوں کی بخشش اور مغفرت طلب کرینگے۔ انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین