• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع مٹیاری میں اے ٹی ایمز کی خرابی، مستحقین رقم نکلوانے سے محروم

ہالا (نامہ نگار) ضلع مٹیاری کے نجی بینکوں کی اے،ٹی،ایم مبینہ خراب اور دیگر وجوہات کی بنا پربند ہونےسے سیکڑوں خاندان رقم نکلوانے میں ناکام رہے جس کے باعث وہ عید منانے سے محروم ہوگئے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے مستحقین کیلئےاضافی2000روپے عیدی کے اعلان کے بعد مطلوبہ رقم کے حصول کیلئے ہالا، نیو سعیدآباد، مٹیاری، بھٹ شاہ اڈیرو لعٰل کی ایک درجن سے زائد بینکوں کی اے،ٹی،ایم کے باہر سخت گرمی میں معصوم بچوں کے ساتھ خواتین کے جم غفیر کے باعث سڑکوں پر ٹریفک بھی جام رہا تاہم چار روزہ مسلسل کوششوں کے باوجود مستحقین کی اکثریت امدادی رقم کے بغیر اپنے اپنے گھروں کو چلی گئی۔

تازہ ترین