• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین عدالت کیس: لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو آخری مہلت دیدی


عدالت عالیہ لاہور نے توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد کو پیشی کےلیے آخری مہلت دے دی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کو بحفاظت گھر نہ پہنچانے اور گرفتار کرنے پر پولیس افسران کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالتی حکم کے باوجود سابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان پیش نہ ہوئے، عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ آئی جی اس معاملے کو ایزی لے رہے ہیں۔

عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ ہائیکورٹ کا حکم تھا کہ پرویز الہٰی کو گرفتار نہ کیا جائے، کیا آئی جی خود کو عدالت سے بھی زیادہ طاقتور سمجھتے ہیں؟

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی اسلام آباد چند دن قبل ہی تبدیل ہوئے ہیں۔

اس پر عدالت عالیہ لاہور نے کہا کہ آئی جی تبدیل ہو نے کا مطلب یہ نہیں کہ اس کیس سے بری الذمہ ہوگیا۔

قومی خبریں سے مزید