• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگرد آزاد،ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے،ایم کیو ایم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید نے کہا ہے  کہ  ایم کیو ایم کے کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہےجیل سے فرار ہونے والے دہشتگرد آزاد گھوم رہے ہیں، پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب میں  پیپلزپارٹی نے ہمارے کارکنان کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے،سانحات کی وجہ سے ایم کیوایم اس سال عید سادگی سے منائے گی۔ایم کیو ایم کے رہنماء کنور نوید جمیل نے اتوار کوپریس کانفرنس کرتےہوئے کہا کہ عید کے روز ایم کیو ایم کی قیادت شہداء کے گھر اور قبرستان جائے گی ایم کیو ایم کی قیادت اور ذمہ داران اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کے ساتھ عید منائینگےایم کیو ایم کے کارکنان کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اس موقع پر فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیوایم وزیر اعظم اور آرمی چیف سے مطالبہ کرتی ہے  ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کی بازیابی کے اقدامات کریں۔

تازہ ترین