• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آواران،7پولیس اہلکاروں کا اغواءو رہائی ملزمان اسلحہ،گاڑی اور یونیفارم لے گئے

کوئٹہ ( نمائندہ جنگ)آواران سے نامعلوم افراد نے سات پولیس اہلکاروں کو اسلحہ اور گاڑی سمیت اغواء کرلیا اوربعد میں اہلکاروں کو چھوڑ کر گاڑی اسلحہ اور وردیاں لے کر فرار ہو گئےپولیس کے مطابق آواران پولیس کے سات اہلکار گاڑی میں عید الفطرکی ڈیوٹی پر آواران سے لسبیلہ جا رہے تھے کہ چار موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم افراد نے انہیں اسلحے کے زور پر روک کر اپنے ساتھ لے گئے ،اطلاع ملنے پر لیویز ٗ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کی تاہم اغوا کار اہلکاروں کو پہاڑی علاقے میں چھوڑ کر سرکاری گاڑی ،اسلحہ اور6پولیس یونیفارم3 ایس ایم جی لے کر فرار ہو گئے ۔

تازہ ترین