آپ آف لائن ہیں
جمعرات6؍شوال المکرم 1439ھ21؍جون 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
4 More Die Of Injuries In Bahawalpur Oil Tanker Tragedy Toll Rises To 171

سانحہ احمد پور شرقیہ کے زیر علاج مزید 4 زخمی دم توڑ گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 171 ہوگئی ہے۔

ملتان کے برن یونٹ میں زیر علاج مزید 4 زخمیوں کی ہلاکت کے بعد وہان ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے جبکہ اب تک سانحہ میں مجموعی طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 171ہوگئی ۔

x
Advertisement

ریسکیو 1122 کے مطابق برن یونٹ میں زیرعلاج 4 زخمی 18 سالہ فرحان، 42 سالہ عبدالخالق، 16 سالہ سمیع اللہ اور 12 سالہ محمد فہد دم توڑ گئے ۔

گزشتہ روز بہاولپور سے مزید 5 زخمیوں کو نشتر برن یونٹ میں منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد اب تک برن یونٹ میں زیر علاج زخمیوں کی تعداد 37 ہوگئی ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق زیر علاج زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں