• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
My 50 Years In Bollywood Went By In Moment Dharmendra

بیاسی سال کا ’’یملا ،پگلا ،دیوانہ‘‘ ہو یا بالی ووڈ کے ماضی کاسابق ایکشن ہیرویا پھر شعلے کی جوڑی کا’ ویرو ‘ بالی ووڈ انڈسٹری میں کسی تعارف کا محتاج نہیں ۔

جی ہاں بات ہورہی ہے لیجنڈ اداکا ر دھرمندر کی جن کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں گزاری پانچ دہائیاں لمحوں میںکٹ گئیں اور یہ لمحے بھی نہ جانے کب گزرے پتا ہی نہ چلا۔ اب سوچتا ہوں کہ سارا وقت اتنی جلدی کیسے گزر گیا ۔

ایک حالیہ انٹرویو میں سابقہ ایکٹر دھرمیندر کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں گزارا وقت ایک خوبصورت سفر تھا جس پر حیرت ہے کہ کیسے اتنی جلدی گزر گیا ۔وہ ماحول بالی ووڈ کے ساتھی اداکار سب بہت یاد آتے ہیں ۔

سن 1960ء میں شوقیہ فنی سفر کا آغاز کرنے والے دھرمیندر نے ارجن ہنگرانی کی فلم ’’دل بھی تیرا، ہم بھی تیرے‘ کے ذریعے بالی ووڈ انڈسٹری میں اینٹری دی۔

سن 1966میں فلم ’’پھول اور پتھر‘‘ میں بطور ایکشن ہیرو بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جس کے بعد بالی ووڈ میں اب تک گزرنے والا50سال کا عرصہ انھیں مقبولیت کی بلندیوں پر لے گیا ۔

لیجنڈ ی ہیرو دھرمیندر نے بالی ووڈ کی مقبول ہیروئنزجیسے مینا کماری، سائرہ بانو، شرمیلا ٹیگور، ممتاز ، آشا پاریکھ اور زینت امان کے ساتھ رومانس بھرے کردار اداکئے

لیکن بہترین جوڑی کا سہرا ہیما مالنی کے سنگ حاصل کیا ۔

دھرمیندر اپنی سادگی، ناراضگی اور اور اپنی روایات سے جڑے رہنے والے اداکار کے طور پر جانے جاتے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ خود کو "سپر اسٹارکہنے پر تو راضی ہیں لیکن سپر انسان کہنے پر یقین نہیں کرتے ۔"

انٹرویو کے دوران دونوں صاحبزادوں سے متعلق کی گئی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ بطور ایکٹرفخر اور گلیمر میں رہنے والے اداکار نہیں ہیں زمین پر بسنےوالے انسان ہیں اس لئے اس زمین پر اور اس پر رہنے والے لوگوں سے بے حد لگاؤ ہے ۔

معنی یہ بات رکھتی ہے کہ لوگ آپ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہر انسان میں مثبت سوچ باہرسے نہیں آتی یہ ورثہ میں ملتی ہے جیسے میرے والدین سے مجھے اور میرے ذریعے سنی اور بابی میں منتقل ہوئی ۔

دھرمیندر کو اپنی تیسری نسل(سنی دیول کے بیٹے کرن دیول)کی پہلی فلم ’پل پل دل کے پاس‘ کا بے صبری سے انتظار ہے ۔

واضح رہے کہ ’پل پل دل‘ کے پاس دھرمیندر کے سپر ہٹ گانوں میں سے ایک ہے ۔

 

تازہ ترین