• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لٹیروں سے چوکوں چوراہوں میں حساب لیا جائے گا،پرویز چوہدری

مظفرآباد (نا مہ نگار) سابق سینئر وائس چیئرمین پی وائے او آزاد کشمیر پرویز چوہدری نے کہا ہے کہ آنے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ پانامہ کے شکار بہت جلد اپنے انجام سے دو چار ہونگے ۔ آزاد خطہ کو ہنود و یہود کے یاروں سے نجات دلانے کیلئے جیالوں نے کمر کس لی ہے۔ میاں نواز شریف اور ان کے حواریوں کا انجام دنیا دیکھے گی ۔عوام کے خون پسینے سے کمایا گیا ریاستی پیسہ اور اس کے لٹیروں کا چوکوں چوراہوں میں حساب لیا جائے گا۔ اپنے بیان میں پرویز چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی تمام سابقہ ضلعی تنظیموں سمیت پی وائی او آزاد کشمیر پیپلزپارٹی کا ہر اول دستہ ہے جس کے جیالوں کو کسی بھی طرح کے عہدوں یا مراعات کا کوئی لالچ نہ ہے وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے علم کی سربلندی کیلئے اور صدر جماعت چوہدری لطیف اکبر ،سیکرٹری جنرل راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت پر پوری طرح اعتماد کر تے ہوئے متحد و منظم ہیں اور ان کے اشارہ ابرو پر کٹ مرنے کیلئے تیار ہیں ۔
تازہ ترین