• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ دبنگ تھری ‘ سلمان کی فلموں سے سوناکشی کی چھٹی؟؟

Salman Reveals Details About Dabangg 3

سلمان خان کی فلم ہو آنے والی اور مداح نہ ہو بے چین ! ایسا ممکن نہیں ۔ مداحوں کی بے چینی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی سلمان خان نے اٹھایا’’ دبنگ تھری‘‘ کے کچھ اہم پہلوؤں سے پردہ۔

سلو بھائی کا کہنا ہے کہ فلم میں ہدایت کاری کے فرائض اس بار ارباز خان کے بجائے’ پربھو دیوا‘ انجام دیں گےجبکہ سلمان خان خود فلم میں ’روبن ہوڈ‘ بننے سےقبل چلبل پانڈے کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔

دوسری جانب یہ بھی کہا جارہا ہے کہ فلم میں سلمان خان کے مد مقابل اداکاری کے فرائض انجام دیں گی ان کی قریبی دوست لولیا وینتر جسے ارباز اور سلو میاں کی جانب سے بالی ووڈ میں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

فلم کا اسکرپٹ تیار کیا جاچکا ہے جو پہلی دو فلموں’ دبنگ ‘اور’ دبنگ ٹو‘ کی کہانی کے ارد گرد گھومتا نظر آئے گا ۔

ایک حقیقت سے ہم بھی آپ کو آگاہ کئے دیتے ہیں اور وہ یہ کہ شاید ’دبنگ تھری ‘سے سوناکشی کی ’چھٹی‘ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے کیوں کہ فلم میں ان کا کردار پچھلی دونوں فلموں کے مقابلے میں کم کردیا گیا ہے۔ اب ان کی جگہ خان فیملی لولیا وینتر کو آگے لا رہی ہے۔

سلو میاں کی2010میں ریلیز ہونے والی فلم ’دبنگ‘ نے جہاں سلمان خان کو پیسہ بنانے والی مشین کا اعزاز دیاوہیں سوناکشی کوبھی اپنا فلمی کیرئیر شاندار انداز میں شروع کرنے کا موقع دیا۔

سوناکشی کے کریڈیٹ پر کئی کامیاب فلمیں ہیں مگر اب سلمان خان انہیں اپنی اگلی فلم میں لیں گے یا نہیں یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

تازہ ترین