ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص دودھ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بارہ سو 60 لیٹر دودھ تلف کردیا۔
ملتان میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرل نور الامین مینگل کی سربراہی میں کی گئی۔ کارروائی کے دوران شہر میں دودھ لانے والی 160 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 62 گاڑیوں میں ناقص دودھ تھا۔
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کے مطابق دودھ میں یوریا، پانی اور کیمیکل کی مقدار شامل تھی ۔
فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ناکے شجاع آباد، ناگ شاہ چوک، بہاولپور روڈ اور وہاڑی چوک پر لگائے گئے۔ کارروائی کے دوران بارہ سو 60 لیڑ غیر معیاری دودھ تلف کیا گیا ۔