• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان:ٹوکیو کے الیکشن میں وزیراعظم آبے کی جماعت کو شکست

Japan Prime Minister Abbeys Party Defeated In Tokyo Election

جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے علاقائی انتخابات میں وزیر اعظم شینزو آبے کی پارٹی کو تاریخی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز منعقد کیے گئے اس الیکشن میں ٹوکیو کی گورنر اور اپوزیشن رہنما یوکیو کوئکے کی پارٹی کو 79 نشستوں پر کامیابی ملی جبکہ حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی صرف 23 نشستیں جیت سکی۔

یوکیو کوئکے نے گزشتہ ماہ ہی لبرل ڈیموکریٹک پارٹی سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے ایک نئی پارٹی بنائی تھی اور اب انہوں نے مقامی اپوزیشن گروپوں کے ساتھ مل کر آبے کو شکست دے دی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق دارالحکومت کے انتخابات کے نتائج قومی الیکشن پر بھی اثر انداز ہوں گے۔

تازہ ترین