• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی نے سری دیوی سے شادی کرلی

Mom To Be Released On 7th

جی ہاں پاکستانی ایکٹر عدنان صدیقی نے بالی ووڈ کی بہترین فلم ’ناگن ‘کی کامیاب اداکارہ سری دیوی سے شادی کرلی ۔

ارے بھئی !حیران نہ ہوں یہ شادی انڈین فلم "مام ـ" کے لئے کروائی گئی جس میں عدنان صدیقی بالی ووڈ ایکٹر سری دیوی کے شوہر جبکہ پاکستانی اداکارہ سجل علی عدنان اور سری دیوی کی بیٹی کا کردار نبھائیں گی۔

فلم ’یلغار‘ میں جاندار پرفارمنس سے شائقین کے دل جیتنے والے عدنان صدیقی اور سجل علی کی پہلی انڈین فلم’مام‘سری دیوی کے ہمراہ 7جولائی کو ریلیز کے لئے پیش کی جائے گی جو بھارت سمیت دنیا بھر کے ممالک میں دکھائی جائے گی ۔

فلم کی موسیقی بالی وڈ کے ممتاز موسیقار اے آر رحمٰن نے ترتیب دی ہےجبکہ فلم کی کاسٹ میں بالی ووڈ کے نمایاں ستارے شامل ہیں جن میں سری دیوی اور اکشے کھنہ کے علاوہ نوازالدین صدیقی کا خصوصی کردار بھی شامل ہے۔

یہ فلم سری دیوی کی300ویں فلم بھی ہوگی جو اس فلم میں ایک پرعز م ماں کے کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

اکشے کھنہ بھی ایک طویل وقفے کے بعد بڑی اسکرین پر نظر آئیں گے ۔ نواز الدین صدیقی کے کردار نے فلم کے ٹریلر کے اجراء کے ساتھ ہی لوگوں میں تجسس پیدا کردیا ہے جبکہ پاکستانی ستارے بھی اچھے کردار میں نظر آرہے ہیں۔

 

تازہ ترین