اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ اس وقت شرح مبادلہ مستحکم ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ اب حکومت کی توجہ اسٹرکچرل اور وسط مدتی معاشی اصلاحات پر ہے، مہنگائی بڑھنے کی شرح ہدف کے مطابق رہنے کی توقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زر مبادلہ کے ذخائر جنوری 2023ء سے پانچ گنا زیادہ کی سطح پر ہیں۔