ملتان ( سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان کے3 سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس چالو کردیئے گئے ہیں،ان سکولوں میں گورنمنٹ گرلز وبوائزکمپری ہنسو ہائر سیکنڈری سکول گلگشت کالونی ملتان اور گورنمنٹ ہائی سکول سلطان پور ہمڑ شامل ہیں جبکہ منتخب شدہ تمام 100سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا منصوبہ اگست تک مکمل کرلیاجائےگا،یہ بات چیف ایگزیکٹو افسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان اعزاز احمد جوئیہ نے ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ کو واٹر فلٹریشن پلانٹ کے منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتائی ،انہوں نے مزید بتایا کہ38سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کے لئے ورک آرڈر جاری کردیئےگئے ہیں ،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ نے سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو ہدایت کی بقایا 97سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا عمل 31جولائی تک مکمل کیا جائے،علاوہ ازیں ڈی سی نے ڈپٹی مئیر ملتان سعید انصاری کو مذکورہ واٹر فلٹریشن پلانٹ منصوبہ کا فوکل پرسن نامزد کرتے ہوئے ان کو ہدایت کی ہے وہ خود مذکورہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کا دورہ کریں اور ان کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیں تاکہ منصوبہ کو 31جولائی تک مکمل کیا جاسکے ۔