ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی ملتان کی ٹیم نے ملتان کے گرد ونواح میں کاروائیاں کر تے ہوئے،گلگشت میں سالٹ اینڈ پیپر کو20ہزار، تحصیل دار موڑ پر عثمانیہ پکوان سنٹر کو 3ہزار ،بیروں چوطاقہ گیٹ شجاع آباد میں واقع رئیس سوئیٹس اینڈ بیکرز کو2ہزارروپے،غوثیہ سوئیٹس ہاؤس کو 15سو روپے جرمانہ گندے فریزر،سٹوریج ایریامیں سگریٹ کے باقیات کی موجودگی،کھانے کی اشیاء ڈھکی ہوئی نہ ہونے،پروسیسنگ ایریامیں نالیوں کے کھلا ہونے،ٹوٹے فرش پر پانی کے کھڑ ا ہونے،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سےکیا گیا ۔ہائی کورٹ چوک پرکے ایف سی ریسٹورنٹ سے آئل کے نمونے لے کر لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوادئیے گئے، جبکہ 48لٹر خراب اور مضر صحت ہونے پر تلف کر دیا، عید گاہ شاہی مسجد کے قریب یونیق واٹر پلانٹ سے 900لٹر پانی غیر معیاری ہونے کی بناء پر ضائع کیا گیا،مزیدکارروائیاں کرتے ہوئے تحصیل دار موڑ شیر شاہ روڈ پر رمضان ٹینٹ سروس اینڈ دیگ گھر،چوہدری ٹینٹ سروس پکی پکائی دیگوں کا مرکز ،ملاپ میرج حال،خان گڑھ روڈ پرو اقع سبحان کریانہ سٹور،خان جی ڈرنک کارنر،مرحبا میرج کلب،وہاڑی روڈ پرواقع عروج ٹک شاپ،عطاء لان،گرین لینڈ میرج کلب،راجھستان میرج ھال، بوسن روڈ پرواقع سیال کیٹرنگ،ارم ٹینٹ سروس اینڈ کیٹرنگ، ماہی دیگ گھر،آئیڈیل بیکرز اینڈ سوئیٹس کو صفائی غیر تسلی بخش ہونے کی بناء پر بہتری کے احکامات جاری کئے گئے۔