• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم فا صلےپر ہدف کو نشانہ بنا نے والا نصر میزائل ، خصوصیات

The Successful Missile Of A Missile Target Targeted By Low Speed Slapper

پاکستان نے نصر میزائل کا کامیاب تجر بہ گزشتہ روز کرلیا ۔ یہ زمین سے زمین پر مار کرنیوالا بیلسٹک میزائل ہے۔جو 60 سے 70 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا نے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ یہ جو ہری ہتھیا ر لے جا نے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے ۔

نامور ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر ثمر مبارک کے مطابق امریکہ روس کے بعد پاکستان کا میزائل سسٹم دنیا میں تیسرے نمبر ہے ۔

پاکستان دنیا کی چھٹی ایٹمی طاقت ہے ۔نصر میزائل کے کا میا ب تجربے کے بعد پاکستان دفاعی طور پر مضبوط ہو گا۔

نصر کے علاوہ پاکستان غوری میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کرچکا ہے۔ ’غوری‘ میڈیم رینج کا میزائل ہے ۔

یہ اپنے ساتھ 700 کلو گرام وزنی جوہری مواد1500 کلو میٹر دورتک لے جا نے کی صلا حیت رکھتا ہے ۔

علا وہ ازیں پاکستا ن ’حتف ـ‘ اور’ شاہین‘ کے بھی کا میا ب تجربے کر چکاہے ۔

 

 

تازہ ترین