بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) آبادی اور وسائل میں توازن قائم کر کے محکمہ بہبود آبادی کے اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ بہاول پور ضلع میں 68فلاحی مراکز قائم ہیں جہاں محکمہ بہبود آبادی کاتربیت یافتہ سٹاف خدمات سرانجام دے رہا ہے اور ضلع میں مزید8 نئے فلاحی مراکز قائم کر کے فعال کرد یا گیا ہے جبکہ نئے مالی سال کے دوران10 مزید فلاحی مراکز ضلع بہاول پور میں قائم کیے جائیں گے۔یہ بات ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے ایک بریفنگ میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ سول ہسپتال بہاول پور میں محکمہ بہبود آبادی کا کاؤنٹر قائم کردیا گیا ہے ، ضلع میں 5 فیملی ہیلتھ کلینک قائم ہیں،انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی نے حال ہی میں 51سوشل موبلائزر کی مدت کو ریگولر کردیا ہے۔