• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس سال عید قرباں سے پہلے قربانی ہوجائے گی ،شیخ رشید

کراچی (ٹی وی رپورٹ) روتے بچوں کو چپ کراتی ہے ، مٹھاس بڑھاتی ہیں ، مٹھاس اور ذائقہ کی ملکہ چاکلیٹ کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے ۔ ورلڈ چاکلیٹ ڈے ہے ، چاکلیٹ کے فوائد بھی ہیں اور نقصانات بھی ۔ یہ کہنا تھا جیو نیوز کے مقبول ترین مارننگ شو’’ جیو پاکستان‘‘  کے میزبان عبداللہ سلطان اور ہما امیر شاہ کا جیو پاکستان میں چاکلیٹ اور فوائد پر گفتگو کرتے ہوئے ، دونوں میزبانوں کا کہنا تھا کہ ہر چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے ، چاکلیٹ میں کیلوریز بہت زیادہ ہوتی ہیں اس سے وزن بڑھنے کے خدشات بھی بہت زیادہ ہیں ۔

عبداللہ شاہ نے چاکلیٹ کی ہسٹری بیان کرتے ہوئے کہا کہ چاکلیٹ 466 سال پہلے ایجاد ہوئی تھی ،آج چاکلیٹ کی درجنوں قسمیں موجود ہیں ، چاکلیٹ ڈے اس لئے منایا جاتا ہے کہ چاکلیٹ کو یورپین ممالک میں متعارف ہوئے تقریباً 500 سال ہوچکے ہیں ، ہما امیر شاہ نے چاکلیٹ کے فوائد بتاتے ہوئے کہا کہ سوئٹ چاکلیٹ ٹافیوں میں استعمال ہوتی ہے ، لیکور چاکلیٹ کو گارنشنگ کے لئے استعمال کیا جاتا ہے ۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پچھلی دفعہ قربانی سے پہلے قصائی بھاگ گیا تھا ،اس سال قربانی ہوجائے گی،تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف اور اشرف غنی ملاقات سےپر امید نہیں،بیرونی قوتیں اشرف غنی کو مقاصد کیلئے استعمال کررہی ہیں۔اداکارہ میرا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں میزبانوں کہنا تھا کہ میرا نے ایک بار پھر انگلش بہتر بنانے کی تیاری شروع کردی ہے وہ زیادہ تر وقت اپنا کراچی میں گزار رہی ہیں اور نیا کام ڈھونڈ رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹیو دکھائی دے رہی ہیں اس موقع پر اداکارہ میرا کی انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی تازہ پکچر بھی جیو نیوز کے ناظرین کو دکھائی گئی جس میں اداکارہ میرا انگلش کتاب Democracy is the best revenageکا مطالعہ کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں ۔ اس پوسٹ کی ساتھ میرا نے اپنے کمنٹس میں لکھا ہے کہ آج کل وہ اپنی انگریزی پر توجہ دے رہی ہیں ۔میرا نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں خواہش کا ظہار کیا ہے کہ وہ انگریزی میں انٹرویو دینا چاہتی ہیں ۔

عبداللہ سلطان کا کہنا تھاکہ یہ اچھی بات ہے کہ میرا سیکھنے کی کوشش کررہی ہے ، اپنی انگلش کو بہتر کررہی ہے ان کو سراہانا چاہئے کیونکہ سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی ہے۔انہوں نے میراکو مارننگ شو ’’جیو پاکستان‘‘میں آنے کی دعوت بھی دی ۔ پاناما کیس اور جے آئی ٹی پر بات کرتے ہوئے دونوں میزبانوں کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کی جے آئی ٹی کو جمعہ کو 60 روز مکمل ہوگئے ہیں ، اور تحقیقات کا مرحلہ بھی مکمل ہوچکا ہے ، اب فیصلے کا انتظار ہے اور سب کی نظریں سپریم کورٹ کی جانب ہیں ۔ ٹیم اپنی رپورٹ پیر 10جولائی کو سپریم کورٹ میں جمع کرادے گی ۔

جے آئی ٹی میں وزیراعظم ی اہلیہ اور ان کی والدہ کے علاوہ پورے گھرانے کی پیشیاں ہوچکی ہیں ۔جے آئی ٹی نے ناں ہی قطری شہزادے کا بیان لیا اور ناں ہی لندن سے براہ راست معلومات حاصل کی گئیں ۔شیخ رشید احمد نے پروگرام میں ہما امیر شاہ اور عبداللہ سلطان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرونک میڈیا پر آج کل جو خبریں گرم ہیں اگر وہ ساری ٹھیک ہیں تو پھر یہ حکمران فارغ ہیں ، یہ کیس کسی سازش کے تحت نہیں نکلا ، ہر جانے والا آدمی یہی باتیں کرتا ہے کہ نمٹ لیں گے ، پاناما کیس جو پاکستان آیا اس میں جنگ اور جیو کے عمر چیمہ اس کا حصہ تھے حکمران قدرت کی پکڑ میں آگئے ہیں ۔ انہوں نے خود ہی سپریم کورٹ کو خط لکھا تو سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنادی جس پر انہوں نے مٹھائی بھی بانٹی ۔

انہوں نے پاناما لیکس پر پہلا فیصلہ دینے والے پانچوں ججوں کے حوالے سے کہا کہ یہ پانچوں ججز وہ ہیں جو پاکستان کی تاریخ کے عظیم ترین ججز ہیں اور یہ پاکستان کی تاریخ بلکہ برصغیر کی تاریخ کا واحد واقعہ ہے کہ 18 گریڈ کے افسر وں یعنی سپر سکس نے ملک کے وزیراعظم سے سوال و جواب کئے اوریہ اس بات کی علامت ہے کہ بیورو کریسی ابھی زندہ ہے سسٹم ابھی مرا نہیں ہے ورنہ لوگ تو اس کو تباہ کرنا چاہتے تھے ہمیں اچھے کی امید رکھنی چاہئے انہوں نے کہا کہ میں جیو کے اس مارننگ شو میں 8 ہفتوں کا ٹائم دیتا ہوں اور پچھلے سال قربانی کا کہا تھا ہوسکتا ہے سال غلط ہوگیا ہو کیونکہ پچھلی دفعہ قربانی سے پہلے قصائی بھاگ گیا تھا ،اس سال قربانی ہوجائے گی اور 8ہفتوں کے اندر سپریم کورٹ اپنا فیصلہ سنادے گی اور ن لیگ کا تابوت ثبوت کے ساتھ سپریم کورٹ سے نکلے گا انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ عید قرباں سے پہلے یہ معاملہ نمٹ جائے گا ۔ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میری اپنی عوامی مسلم لیگ ہے جس کا میں 13 اگست کو جلسہ کررہا ہوں اور تحریک انصاف میں شامل نہیں ہورہا ، عمران خان میرا بھائی ہے دوست ہے میں اس کے ساتھ ہوں اور اس کے ساتھ کھڑا نظر آئوں گا ۔

تازہ ترین