• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایما اسپینل ایک ایسی غم کی ماری ماں ہے جس کا دو سالہ بیٹا پانی میں ڈوبنے کے بعد جاں بحق ہوگیا ۔ایما کے مطا بق ان کی فیملی 2013میں چھٹیاں گزارنے تیونس گئی تھی جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔

اس واقعے نےجہاں ایک ماں کو زندگی کا سب سے بڑا دکھ دیا، وہیں دوسری ماں کے بچوں کو ڈوبنے سے بچانے کے لئے تربیت فراہم کرنے کا حوصلہ بھی دیاجس کے بعد ایما اسپینل کی جانب سے امریکہ میں شیر خوار اور چھوٹے بچوں کے لئےسوئمنگ کی تربیت کا آغاز کیا جس کے تحت چھ ماہ کے بعد بچوں کو پانی میں اتارا جاتا ہے اور ڈوبنے سے بچنے کے لئے پانی میں کمر کے بل چلنے کی تربیت دی جاتی ہے ۔

ایمیل نے تربیت یافتہ بچوں کی ویڈیو کو فیس بک پر بھی شیئر کیا جس کے بعد ماہرین سمیت والدین کی جانب سےسوئمنگ کی تربیت کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تربیت پریشان کن اور نقصان دہ ہے۔

سوئم انگلینڈ ،رائل لائف سیونگ سوسائٹی سمیت ماہرانہ تنظیموں کی جانب سے والدین کو خبردار کیا گیا ہے کہ بچوں کےڈوبنے کے خوف سے پیراکی کی تربیت دلواناخطرناک ہے ۔

لیکن مسز ایمیل کا دعویٰ ہے کہ اس تربیت سے بچوں کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ۔اس کی پریکٹس 25سے زائد عرصے تک امریکہ میں کی جاچکی ہے اور اب برطانیہ میں تیراکی کی تربیت کے لئے پانچ کلاسیں موجود ہیں ۔

ایمیل کے مطابق اس تربیت کے آغاز سے بچوں کو پانی سے محفوظ رکھنے کے لئے مختلف نصاب کا مطالعہ کیا گیا جس کے بعد اب تک 1000بچوں کو تیراکی کی تربیت دی جاچکی ہیں۔

ایمیل کی جانب سے ایک ایسے بچے کی ویڈیو بھی فیس بک پر شیئر کی گئی جو کھیلتے کھیلتے پول میں گرگیا لیکن کس طرح ایمیل کی تربیت کام میںآئی اور اس بچے نے اپنی مدد آپ کے تحت ہی اپنی جان بچائی۔ ساتھ ہی اس ویڈیو کے ذریعے تنقید نگاروں کو بھی خاموش کردیا گیا۔

تازہ ترین