• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Oil Tanker Fire Incident In Pakistan

جنوبی پنجاب کے ضلع، بہاول پور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں عیدالفطر سے ایک روز قبل آئل ٹینکر حادثہ پیش آیا جس میں سینکڑوں افراد آگ میں جھلسنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ۔

افسوسناک پہلو یہ ہے کہ آئل ٹینکر الٹنے کا واقعہ پہلا نہیں ہے بلکہ اب تک متعددایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جن میں درجنوں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوگئیں۔

آئیے ان پر ایک سرسری نظر ڈالتے ہیں:

27مارچ2017
لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین ٹریک پر کھڑے آئل ٹینکر سے جاٹکرائی جس کے باعث ڈرائیورز سمیت ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔

11فروری 2016
شیخوپورہ کے نواحی علاقے مانانوالہ میں نواحی روڈ پر اکار اور گیس ٹینکر میں تصادم ہوا جس میں 14افراد زندہ جل کر خاک ہوگئے ۔

جنوری 2015ء
شکار پور جانے والی کوچ کانیشنل ہائی وے پرغلط سمت سے آنے والے آئل ٹینکر سے تصادم ہوا جس کے نتیجے 60افراد جاں بحق ہوگئے اور آگ سے جھلسنے کے باعث متعدد نعشیں ناقابل شناخت ہوگئیں ۔

22مارچ 2014ء
بلوچستان کی تحصیل حب میں آر سی ڈی ہائی وے گڈانی موڑ کے قریب دو مسافر بسوں اور آئل ٹینکر کے درمیان تصادم ہوجو خواتین و بچوں سمیت 38 افرادجان کی بازی ہارنے کا باعث بنا ۔

12نو مبر 2014ء
خیر پور کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں ہونے والے تصادم نے60 افراد کو زندہ جلا دیا جبکہ حادثے کے باعث کوچ میں بھی بری طرح آگ بھڑک اٹھی ۔

اگرچہ گزشتہ ماہ بہاولپورکے ضلع شرقیہ میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد پیش آنے والا واقعہ جس نے 200سے زائد افراد کو زندہ جلا دیا۔ یہ کسی تیز رفتار ٹینکر کا گاڑی سے تصادم کا نتیجہ نہیں تھا، اس حادثے کا ذمے دار وہ لالچ بھی تھا جو اس ٹینکر کے الٹنے سےغربا کے دلوں میں آیا جس نے انھیں جان کی بازی بھی لگانے پر مجبور کردیا۔

تازہ ترین