• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خریداری کیجئے وہ بھی بنا کاؤنٹر پر پیسے جمع کروائے

بغیر ’کیش ‘دیئےخریدار ی کا خواب پورا ہوا اب ان افراد کی بیگمات کے مزے آگئے جنہیں شاپنگ کا بہت شوق ہے ۔ ۔۔بس ذرا ایسے مرد خیال کریں کیوں کہ دنیا کی تین بڑی کمپنیوں نے کاؤنٹر پر پیسے یا کیش اداکئے بغیر خریداری کے طریقے متعارف کرادیئے ہیں۔

امریکا کی ایک مشہور آن لائن سامان فروخت کرنے والی بڑی کمپنیوں میں سے ایک نے ایسا سپر اسٹور متعارف کروایا ہےجس میں دکانیں تو بہت سی نظر آئیں گی لیکن ایک بھی دکاندار نہیں ۔

اسی طرح سوئیڈن کی ایک کمپنی نے بھی ایک ایسا ہی سپر اسٹور متعارف کروایا ہے جو بغیر عملے کے خریداری کی خدمات فراہم کرے گا ۔اسٹور میں گاہکوں پر نظر رکھنے کے لئے کیمرے اور مائیکرو فون نصب کئے گئے ہیں۔

امریکا اور سوئیڈن کے بعد چینی شہر شنگھائی میں بھی ایک ایسی ہی ’دکان ‘ کھلی ہے ۔یہاں گاہک اپنے موبائل فون کے ذریعے دکان میں داخل ہوتے ہیں، خریداری کرتے ہیں اور واپس گھر کی جانب روانہ ہوجاتے ہیں اور وہ بھی کسی قسم کا بل یا پیسے ادا کئے بغیر ۔

اس طریقے کے لئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے جس کے ذریعے کمپیوٹر وژن ،ڈیپ لرننگ اورسنسر کا استعمال یقینی بنایا گیا ہے جس کا مقصد گاہک جو بھی خریداری کرے گااتنی ہی رقم اس کے کمپنی اکاؤنٹ سے کاٹ لی جائے گی۔

 

تازہ ترین