ملتان میں ڈرگ ٹاسک فورس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 2 غیر قانونی بلڈ بینک اور 4 عطائیوں کے کلینک سیل کر دئیے۔
ملتان میں ڈپٹی کمشنر نادر چٹھہ کی ہدایت پر ضلعی ڈرگ فورس کے ڈرگ انسپکٹرز اسد ابرار، ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ساجد محمود کی سربراہی میں ٹیمز نے مختلف علاقوں علی ٹاؤن، گل گشت، شیر شاہ، قاسم بیلہ میں کارووائی کرتے ہوئے 2 غیر قانونی بلڈ بینک اور 4 عطائی ڈاکٹرز کے کلینک سیل کر دئیے ۔
کارروائی میں 3 میڈیکل اسٹورز کی انسپکشن اور دوائیوں کا معیار بھی چیک کیا گیا۔ سیل کئے گئے بلڈ بینک اور عطائیوں کے کلینکس کے مالکان کے خلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ملتان کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کئیر کمیشن کے ذریعے تمام عطائی کلینکس سیل کر کے کارروائی کا دائرہ کار دیہی علاقوں تک بڑھایا جائے گا ۔